Author Topic: کے پی کے پی ایم ایس امتحان کے سکریننگ ٹیسٹ  (Read 492 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کے پی کے پی ایم ایس امتحان کے سکریننگ ٹیسٹ
خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی کی زیر صدارت پی ایم ایس امتحان کے سکریننگ ٹیسٹ کے حوالے سے پیر کے روز لاء کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پبلک سروس کمیشن کی طرف سے مقابلے کے امتحان کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں صوبائی اسمبلی اراکین خوشدل خان،نگہت اورکزئی اور زبیر خان آلائی نے شرکت کی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ریگولیشن سعید احمد خان ترک،سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ زبیر خان،چیف لیجسلیشن آفیسر شگفتہ نوید اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
اجلاس کے شرکاء نے صوبائی وزیر کو پی ایم ایس امتحانات میں سکریننگ ٹیسٹ کے حوالے سے صوبائی پبلک سروس کمیشن کے رولز 10B کے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس کے حکام نے بتایا کہ اس سال پی ایم ایس کی 16 پوسٹوں کیلئے چونتیس ہزار امیدواروں نے سکریننگ ٹیسٹ کیلئے کاغذات جمع کئے تھے جسمیں سے 2600 امیدوار سکریننگ ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے۔پی ایم ایس امتحان کے سکریننگ ٹیسٹ کے خلاف اراکین صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان،نگہت اورکزئی اور خوشدل خان نے اسمبلی فلور پر قرارداد جمع کرائی تھی۔جسکے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی کی رولنگ پر ایک قائیمہ کمیٹی بنائی گئی اور اس حوالے سے متعدد میٹنگز منعقد کی گئیں۔
اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی زبیر خان آلائی کی زیر صدارت اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے دو مرتبہ اجلاس منعقد ہوئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے انکوائری کمیٹی کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ جو لوگ اور افسران اس غیر قانونی طریقہ کار میں ملوث رہے ہیں انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور کمیٹی اپنی سفارشات کو جلد از جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کابینہ نے مقابلے کے امتحان کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ جو افسران اس ٹیسٹ کے ذریعے پہلے سے تعینات ہوگئے ہیں وہ ٹھیک تصور ہونگے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے انکوائری کمیٹی رپورٹ کو جلداز جلد صوبائی اسمبلی میں جمع کرنے کی ہدایت کردی۔