Author Topic: مسلم ہائی سکول کا قرآن ہال ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے خالی کرلیا گیا  (Read 344 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مسلم ہائی سکول کا قرآن ہال ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے خالی کرلیا گیا
ملتان : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک پل موج دریا کا قرآن ہال ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے خالی کروا دیا گیا،قرآن ہال میں سیلاب زدگان کو دینے کے لئے بڑی تعداد میں کمبل اور دیگر سامان رکھا گیا تھا ، سابق ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بھی مذکورہ سامان اٹھانے کے احکامات دئیے لیکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے آفیسران لیت و لعل کرتے رہے اور سامان نہ اٹھایا، اس دوران سی ای ای ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان مسلسل ہال کے خالی کرانے کی کاوشیں کرتے رہے،
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے ہال خالی کرنے کی باقاعدہ ہدایت کردی،بتایا گیا ہے کہ ہال خالی ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سکولز ملتان کی تمام غیر نصابی سرگرمیاں جن میں مختلف قسم کی ضلعی سطحی تقاریب کا اب تواتر سے انعقاد ہو گا،5 اکتوبر ٹیچر ڈے کی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ مسلم سکول کے قرآن ہال میں ہوگا، ہال کی تزئین و آرائش کروانے کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ  25 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"