Author Topic: نوجوان انٹرنیٹ کے استعمال کو محدود، کھیلوں کے میدان آباد کریں  (Read 314 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نوجوان انٹرنیٹ کے استعمال کو محدود، کھیلوں کے میدان آباد کریں
سرگودھا: ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئر شیخ نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے استعمال کو محدود کر کے کھیلوں کے میدان آباد کریں تاکہ ان میں سپورٹس مین سپرٹ کی بیداری کے ساتھ ساتھ صحتمندانہ سرگرمیاں فروغ پا سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس سٹیڈیم کے جمنیزیم میں ڈپٹی کمشنر فلڈ لائٹ باسکٹ بال کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمن ، اے سی عمر دراز گوندل، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر منظر شاہ، کھلاڑیوں و شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لئے تمام قومی و علاقائی کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اور ان میں قومی سطح کے کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی انہوں نے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر محکمہ کھیل اور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئر شیخ نے افتتاح کیااور ان کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔افتتاحی میچ انٹرنیشنل الیون اور یوتھ الیون کے مابین کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلا میچ سرگودہا اسٹیڈیم اسپورٹس جمنیزیم میں کھیلا گیا جبکہ بقیہ میچ گلیکسی گراونڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ دوسرے دن کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان ہوں گے ۔ٹورنامنٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 28 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"