مختلف وجوہات پر341 طلبہ کے نتائج رک گئے
انٹر بورڈ کراچی نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر پری میڈیکل کے 341طلبہ کے نتائج روک لیے ہیں۔
کراچی : تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی نے پری میڈیکل سال دوم کے نتائج کا اجراکرتے ہوئے امتحانی مراکز میں نقل کرنے کے الزام میں 73امیدواروں کے نتائج روک لیے ہیں جن کا معاملہ انفیئر مینس کمیٹی کے سپر د کردیا گیا ہے جس کے فیصلے کے بعد ان کے نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ کمپیوٹرائز ڈ انرولمنٹ کی عدم دستیابی پر انٹر بورڈ کراچی نے 245امیدواروں کے نتائج کا اجرا عارضی طورپر روک لیا ہے جبکہ انرولمنٹ کارڈ کی تجدید نہ کرانے پر 22طلبہ کے نتائج جاری نہیں کئے گئے۔ دوسرے ضلع کے بورڈ سے دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر 1امیدوار کا نتیجہ روک لیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 09 اگست 2019ء کو شائع