Author Topic: طلبا ء و طالبات کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی‘پشتون ایس ایف  (Read 753 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا ء و طالبات کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی‘پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ فیڈریشن تعلیمی اداروں میں طلباء اور طالبات کے جائز حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے کیونکہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ترقی یافتہ معاشرے کی کامیابی کا واحد راز اسکے تعلیم یافتہ طبقے میں ہے جو قوم تعلیم اور علم کے میدان میں سرخرو ہوگی وہ ہی ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکتی ہے،اس لئے فیڈریشن تعلیمی اداروں میں طلباء اور طالبات کے حقوق کے لئے جدوجہد کواپنے منشور کا حصہ سمجھتی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ فیڈریشن تعلیمی اداروں میں نظریاتی اور قومی مفادات کی بات کرتی ہے ، پشتون ایس ایف نے قومی کاز کے لئے بے شمار قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے رہنمائوں اور کارکنوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے نظریاتی اور باچا خان کی فکری سیاست کو دوام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا مگر کبھی اپنے ذاتی مفادات اور نظریاتی سیاست پر کسی بالادست قوتوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا
 پشتون قوم بخوبی جانتی ہےکہ دنیا میں ہر وہ قوم تباہ ہوئی جس کے رہنمائوں نے انکے مفادات کو اپنے ذاتی مفادات کی نظرکیا۔ عوامی نیشنل پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو قوم کے مفادات پر قربان کیا ،پارلیمانی سیاست کے ساتھ عملی سیاست میں بھی واضح کیاکہ پشتون کاز پر کبھی
سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 11 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"