PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 14, 2020, 01:07:32 PM

Title: پرائیویٹ لیکچررز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کا تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے مظاہرہ
Post by: sb on July 14, 2020, 01:07:32 PM

پرائیویٹ لیکچررز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کا تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے مظاہرہ

ملتان : پرائیویٹ لیکچررز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب نے ملتان پریس کلب کے سامنے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں تعلیمی اداروں کے بند رہنے سے ہونے والے نقصانات کی طرف حکومت کی توجہ دلائی ۔ پی ایل اے کے صدرسلیم خاور ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اساتذہ بہت مشکلات کاشکار ہیں ۔ان کی حالت زار پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کا تعلیمی حرج ہورہا ہے ،اس کو ضرور کسی طرح سے جلد از جلد تعلیمی ادارے کھول کر پورا کیاجائے ۔پی ایل اے کے نائب صدر اطہر عماد نے کہا کہ حکومت ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھول دے ۔ جنرل سیکرٹری پروفیسر رمیز راجہ نے کہا کہ اگر جلد تعلیمی ادارے کھولے نہ گئے تو پرائیویٹ اساتذہ بھوک ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے ۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا ملتان کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی