Author Topic: سرکاری سکولوں میں طلبہ میں سماجی فاصلہ رکھناناممکن  (Read 322 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری سکولوں میں طلبہ میں سماجی فاصلہ رکھناناممکن

فیصل آباد:سکولوں میں ایس او پیز کے مطابق طلبہ کو بٹھانے کیلئے کمرے ہی دستیاب نہیں کمروں کی کمی ہے لیکن سکول کھلنے پر حکومتی ہدایت پر کام کرینگے : علی احمد سیان

تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد سرکاری سکولوں میں سماجی فاصلہ رکھنا ناممکن ہے کیونکہ فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کے مطابق طلبہ کو بٹھانے کیلئے کمرے ہی دستیاب نہیں ہیں ۔سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھا جائے تو فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں کم از کم دس ہزار مزید کمرے بنانے کی ضرورت ہے ۔ایک طالب علم کی جگہ چھوڑ کر بٹھانے پر سرکاری سکولوں میں کم سے کم چار لاکھ بچوں کو سکول کھلنے پر کلاس رومز کے باہر بیٹھنا پڑے گا۔فیصل آباد کے دو ہزار209 سرکاری سکولوں میں آٹھ لاکھ سے زائد طلبہ زیرتعلیم ہیں جن کیلئے پہلے ہی محکمہ تعلیم فیصل آباد کی طرف سے پنجاب حکومت سے ایک ہزار کمروں کی تعمیر کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔لیکن اب کورونا وائرس کے ایس او پیز کے بعد جب سکول کھلیں گے تو سرکاری سکولوں میں سوشل ڈسٹنس کے مطابق طلبہ کو کلاسز میں بٹھانا ناممکن ہوجائے گا۔ سوشل ڈسٹنس کے باعث کم سے کم چار لاکھ بچوں کو سکول کھلنے پر کلاس رومز کے باہر بیٹھنا پڑے گا۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کاکہناہے کہ سکول کھلنے پر جیسے ممکن ہوا بچوں کو سوشل ڈسٹنس کے تحت بٹھائیں گے ، کمروں کی کمی تو ہے لیکن سکول کھلنے پر حکومت کی ڈائریکشن پر کام کریں گے ۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آبادکی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"