Author Topic: ایم سی گرلز ہائی سکول جڑانوالہ میں آگاہی سیمینار  (Read 298 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایم سی گرلز ہائی سکول جڑانوالہ میں آگاہی سیمینار
فیصل آباد: حکومت پنجاب کی ہدایات پرانسدادسموگ اقدامات کے تحت محکمہ ماحولیات اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول نمبر1 جڑانوالہ میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین نے کہا سموگ کی ممکنہ صورت میں اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے ۔ انہوں نے طالبات سے کہا وہ اہلخانہ کے علاوہ محلے داروں اور اردگرد کے افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور خشک مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کریں۔انہوں نے بتایا ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤ کے لئے آگاہی پروگرامزکا سلسلہ جاری ہے ۔سیمینار سے محکمہ تعلیم کے دیگر افسروں نے بھی خطاب کیاجبکہ طالبات نے مختلف ٹیبلوزاورتقریری مقابلوں کے ذریعے سموگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کو اجاگر کیاجن میں حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 24 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"