Author Topic: پرائیویٹ سکولز کو رجسٹریشن کیلئے دوہری فیس دینا پڑیگی  (Read 257 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پرائیویٹ سکولز کو رجسٹریشن کیلئے دوہری فیس دینا پڑیگی
فیصل آباد: سکولز کی پہلے کرائی گئی فیس اب آن لائن سسٹم میں قابل قبول نہیں

رواں سال پرائیویٹ سکولز کو رجسٹریشن اور توسیع کیلئے دوہری فیس دینا ہوگی۔پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن آن لائن کرنا نئے سکول رجسٹرڈ کروانے والے مالکان کو مہنگا پڑگیا ۔ رواں سال محکمہ تعلیم کو رجسٹریشن اور توسیع کیلئے جمع کروائی گئی ایک ہزار سے زائد نجی سکولز کی فیسیں مرگئیں سکول مالکان کو رجسٹریشن اور توسیع کیلئے دوبارہ نئے سرے سے آن لائن درخواستیں بمع فیس جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی۔پنجاب حکومت نے ای لائسنس کے نام سے نجی سکولز کی رجسٹریشن کا پراسیس آن لائن کردیا جس کے باعث نجی سکولز رجسٹریشن کی تمام درخواستیں صرف ان لائن کی وصول کی جائیں گی آن لائن ہونے کے باعث رواں سال پرائیویٹ سکولز کو رجسٹریشن اور توسیع کیلئے دوہری فیس دینا ہوگی۔ کیونکہ رواں سال محکمہ تعلیم کو رجسٹریشن اور توسیع کیلئے جمع کروائی گئی نجی سکولز کی فیسیں اب آن لائن سسٹم میں قابل قبول نہیں ہوں گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"