چین کی کرونا کے بعد ایک ارب چار کروڑ ڈالرز مالیت کی میڈیکل ایکسپورٹ
05 اپریل ، 2020
چین کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے اب تک دنیا کے 50 ملکوں کو تقریباً 4 ارب ماسک فروخت کیے،
چینی حکام نے اس حوالے سے اعداد بتاتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے اب تک تین کروڑ 75 لاکھ حفاظتی لباس فروخت کیے۔
اسی طرح 16 ہزار وینٹی لیٹرز دنیا کے مختلف ملکوں کو فروخت کیے گئے۔
دنیا کے مختلف ممالک کو مارچ سے اب تک 28 لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹ فروخت کرچکے ہیں۔
چینی حکام نے مزید کہا کہ دنیا کے 50 ملکوں کو اب تک کی جانے والی میڈیکل ایکسپورٹ کی مالیت ایک ارب چار کروڑ ڈالرز رہی
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ آن لائن ایڈیشن میں مورخہ پانچ اپریل 2020 کو شائع ہوئی
تبصرہ:
خبر شائع کرنے کا مقصد یہ تھا۔ اگر آپ نے پہلے سے تیاری کر رکھی اور آپ مضبوط،باصلاحیت ہیں ۔ تو مشکل صورت حال/ بحران میں بھی آپ کو کئی نئے مواقع ملے سکتے ہیں۔
جب تمام دنیا کا کاروبار بند تھا۔ تو پہلے سے بہتر تیاری ، حکمت عملی کی وجہ سے چین نے نہ صرف اپنے عوام کو اس بحران سے کافی حد تک محفوظ رکھا۔ بلکہ دیگر دنیا کے لوگوں کی مدد بھی کی۔ اور ان کو بنیادی سامان مہیا کیا ۔ جس سے نہ صرف لاکھوں انسانوں کا بچ جانا ممکن ہوا۔ بلکہ چین کو اربوں ڈالرز کی آمدنی بھی ہوئی