Author Topic: اقبال اوپن یونیورسٹی کوئٹہ کی ترسیل کتب کا عمل آخری مرحلے میں  (Read 865 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اقبال اوپن یونیورسٹی  کوئٹہ کی ترسیل کتب کا عمل آخری مرحلے میں
کوئٹہ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگرامز میں داخل 7لاکھ 50ہزار طلبا و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ٗ
 اب تک 6لاکھ طلبہ کو کتب اور درسی مواد کی ترسیل ہوچکی ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق باقی ڈیڑھ لاکھ طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا ٗ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پرکتابوں کی ترسیل کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔
 کتابوں کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن کے فون پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ سمسٹربہار2019ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری2019ء سے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے۔
میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامزٗ شارٹ ٹرم کورسسز ٗ زرعی اور ٹیکنیکل کورسسز سمیت تربیت اساتذہ پروگرامز شامل ہوں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 14 جنوری 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"