Author Topic: فضائی مستقر ڈرگ روڈ شارع فیصل  (Read 2169 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
فضائی مستقر ڈرگ روڈ شارع فیصل
« on: September 19, 2008, 08:52:32 AM »


فضائی مستقر ڈرگ روڈ شارع فیصل

اكتوبر ٧٤٩١ ئ میں تمبر ٠٢٣ مینٹے نینس یونٹ كو ، جواب تك رائل ایئر فورس كے ڈرگ مستقر كے صدر دفتر كی حیثیت سے كام كر رہا تھا۔ رائل ایئر فورس كے ڈرگ روڈ مستقر كا نام دے دیا گیا اور اس كے كمانڈر، گروپ كیپٹن ایلوردی مقرر ہوئے۔ یہاں جو دوسرا یونٹ كام كر رہا تھا۔ وہ نمبر ١٠٣ مینٹے نینس یونٹ تھا جس كے كمانڈر، ونگ كمانڈر سیلبی تھے۔ مستقر كے صدر دفتر كے سامنے پرچم لہرانے كی تقریب منعقد ہوئی اور اس طرح پاكستان كا پرچم پہلی بار لہرایا گیا۔ تكنیكی تربیت فراہم كرنے اور رنگروٹوں كو ابتدائی تربیت دینے والے ادارے وہ یونٹ تھے جو سب سے پہلے اس مستقر پر قائم ہے۔ پاكستانی اعزازات و انعامات متعارف كیے جانے كے بعد پاك فضائیہ كی پہلی تقریب تقسیم انعامات ڈرگ روڈ میں ٣١ نومبر ٩٥٩١ ئ كو منعقد ہوئی ۔دس دن بعد ایك اور تاریخی واقعہ ہوا جب پاك فضائیہ كے سربراہ ائیر مارشل اصغر خان پہلی بار ڈرگ روڈ كے ہوائی اڈے پر اترے۔

ڈرگ روڈ پر ، جو اب پاك فضائیہ كے شارع فیصل مستقركے نام سے جاناجاتا ہے۔ طیارے كو قابل پرواز ركھنے والے زیادہ تر یونٹ واقع ہیں۔ یہاں معمولی مرمت كا معیاری كام، بڑے پیمانے پر طیارے كھڑے كرنے اور سروس كی سہولتیں موجود ہیں۔