Author Topic: فضائی مستقر سمنگلی كوئٹہ  (Read 2242 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
فضائی مستقر سمنگلی كوئٹہ
« on: September 19, 2008, 08:54:48 AM »

فضائی مستقر سمنگلی كوئٹہ

شاہین فضائی تربیتی كور كے كیمپ كا سركاری طور پر یكم جون ٥٥٩١ ئ كو آغاز ہوا اور یہ مركزی درسگاہ سبك پروازی كے افسر اعلیٰ سكواڈرن لیڈر مكلسكی كی زیر نگرانی چلتا رہا۔ اس كے كیمپ كے باقاعدہ تربیتی پروگرام كے عناصر تھے۔ ڈرل جسمانی تربیت اور مختلف كھیل، سبك پروازی، آسٹر طیارے پر فن ہوا بازی سے متعارف كرانے كی پرواز، چاند ماری كے میدان میں نشانہ بازی اور باتدائی فن ہوا بازی، سبك پروازی، علم موسمیات، طیارے كی حركات، پاك فضائیہ كی تنظیم، شہریت اور فضائیہ كے طور طریق پر لیكچر، غیر نصابی سرگرمیوں میں كیمپ فائر اور مختلف مقامات مثلاً زیارت، ہنہ جھیل ، وادیٕ اڑك اور سپن تنگی كے دورے شامل تھے۔

سمنگلی سكائوٹوں كی سالانہ سرگرمیوں كا مركز تھا۔ جہاں برطانیہ سے بھی سكائوٹ اپنے اساتذہ كے ساتھ آتے تھے۔ باہمی تبادلے كا یہ پروگرام خیر سگالی كے جذبے كے تحت ترتیب دیا جاتا تھا۔

اپنی بارہ سالہ زندگی كے بعد، جس میں پاكستانی نوجوانوں میں ذوق پرواز پیدا كرنے كا قابل تعریف كام كیا گیا۔ كراچی كی مركزی درس گاہ سبك پروازی نے مئی ٢٦٩١ ئ میں اپنا كام ختم كرنا شروع كر دیا۔ ١٦٩١ ئ میں اس تحریك نے وہ كام كر دكھایا جس كے لیے ٩٤٩١ ئ میں اس كا آغاز عمل میں آیا تھا۔ اب تك اس كے ذریعے باعزت افراد كی ایك پوری نسل سامنے آ چكی ہے۔ ایسے افراد جنہوں نے ٥٦٩١ ئ كی جنگ میں اپنا لوہا منوا لیا اور جو فضإ میں دشمن سے نمٹنے كے لئے ہر دم تیار تھے۔