PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 22, 2020, 03:30:28 PM

Title: قصورگورنمنٹ چندو بیگم ڈگری کالج برائے خواتین میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد
Post by: sb on November 22, 2020, 03:30:28 PM

قصور:گورنمنٹ چندو بیگم ڈگری کالج برائے خواتین میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد
 قصور: جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی ، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چودھری اسرار احمد انجم ، پرنسپل کالج ہذا فاطمہ اعجاز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور، طالبات اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے محکمہ بہبود آبادی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد اور اسطرح کی دوسری سرگرمیوں کے ذریعے عوام الناس میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل اور ماں بچے کی صحت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ تقریب کے اختتام پر مختلف کھیلوں میں اول ، دوئم اور سوئم آنیوالی بچیوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 نومبر 2020 کو شائع ہوئی