PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => IJT => Topic started by: sb on May 17, 2020, 01:52:39 PM

Title: ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسز کا اجراء قابل تشویش ہے، آئی جے ٹی
Post by: sb on May 17, 2020, 01:52:39 PM

ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسز کا اجراء قابل تشویش ہے، آئی جے ٹی
پشاور: اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے ناظم شکیل احمد نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آن لائن کلاسز کا اجراءتشویش ناک ہے کیونکہ صوبہ کے طالب علموں کی بڑی تعداد انٹرنیٹ اور دوسری ضروری لوازمات سے محروم ہے جس کی وجہ سے طالب علم آن لائن کلاسز میں شرکت سے محروم رہ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز سے ایک جانب طالب علموں کاتعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ جائیگا لیکن آن لائن کلاسز کی سہولت پاکستان کے صرف چند شہروں تک محدودد اور ملک کا ایک بڑا حصہ کوالٹی انٹرنیٹ اور موبائل سروس سے محروم ہے جس کی وجہ سے ان طلبہ کا تعلیم سے محروم رہنے کا خدشہ ہے ،حکومت انٹرنیٹ اور موبائل سروس سے محروم طلبہ کی انٹرنیٹ تک رسائی کے لئے کیا اقدامات کررہی ہے؟انہوں نے کہا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز شروع کرنے سے پہلے ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کو یقینی بنائیں اور اساتذہ کرام اور طلبہ کی تربیت کا انتظام کریں۔شکیل احمد نے صوبہ کی مختلف جامعات کی جانب سے طلبہ سے سمسٹر فیس جمع کرنے کے مطالبہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباءکی معاشی تباہی کے پیش نظر جامعات کی ٹیوشن فیس معاف کی جائے کیونکہ غریب طلبہ معاشی بحران کی وجہ سے جامعات کی بڑی بڑی فیسیں ادا کرنے کے قابل نہیں رہے۔
حوالہ: جنگ نیوز پشاور مورخہ 17 مئی 2020ء