Author Topic: admission process داخلوں كا طریقہ داخلوں كا طریقہ  (Read 5813 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male


admission process داخلوں كا طریقہ

 ٹیكنیكل ٹریننگ سنٹرز اور ووكیشنل ٹریننگ سنٹرز میں داخلوں كا طریقہ كار بہت سادہ ہے۔ہر سال جولائی اور اگست كے مہینے میں ان سنٹرز میں نئے طلبا كا داخلہ ہوتا ہے داخلہ حاصل كرنے سے پہلے متعلقہ سنٹرز سے پراسپیكٹس اور داخلہ فارم حاصل كرنے پڑتے ہیں جن كی فیس بیس پچیس روپے ہوتی ہے۔پھر یہ داخلہ فارم پر كركے ان كے ساتھ تعلیمی سرٹیفیكیٹ كی تصدیق شدہ فوٹ كاپیاں پاسپورٹ سائز كے تین یا چار فوٹو اور ڈومیسائل سرٹیفیكیٹ كی تصدیق شدہ فوٹو كاپیاں لگانا پڑتی ہیں ۔عام طور پر اگر گنجائش موجود ہو تو تمام امیدواروں كو داخلہ دے دیا جاتا ہے اور اگر گنجائش موجود نہ ہو تو پھر میریٹ كے مطابق داخلہ دیا جاتا ہے۔ٹیكنیكل ٹریننگ سنٹرز عام طور پر دو شفٹیں چلتی ہیں ۔پہلی شفٹ میں دو سالہ كورسز والوں كو اور دوسری شفٹ میںایك سالہ كورسز والوں كو داخلہ دیا جاتا ہے ۔ایك اور دو سالہ كورسز كے علاوہ بعض پیشوں كے تین چار اور چھ ماہ كے كورسز بھی كروائے جاتے ہیں لیكن بہتر یہ ہے كہ آپ كم از كم ایك سال كی مدت كا كورس ضرور كریں ۔

فوجی فائونڈیشن كے زیر انتظام چلنے والے ٹیكنیكل ٹریننگ سنٹرز میں سابق فوجیوں كی صورت میں اپنا ڈسچارج سرٹیفیكیٹ اور ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجیوں كے بچوں كی صورت میں اپنے والد كا ڈسچارج سرٹیفیكیٹ یا سروس سرٹیفكیٹ پیش كرنا ضروری ہوتا ہے۔