Author Topic: پاكستان آرمی میں كمیشن  (Read 5558 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
پاكستان آرمی میں كمیشن
« on: November 16, 2007, 06:25:48 PM »
وہ نوجوان جو اپنے اندر قیادت كی صلاحیتیں ركھتیں ہیں اور

بھاگ دوڑ كی زندگئی گزارنے كے خواہش مند ہیں ۔نیز وہ

اپنی صلاحیتوں كو وطن كی خدمت كی لئے استعمال كرنے

كے خواہشمند ہیں تو ایسے نوجوانوں كے لیے بطور فوجی

آفیسرز اپنا كیرئیر بنانے میں بہت كشش محسوس

ہوگی۔لیكن آرمی میں كمیشن كے لیے انتخاب سے لے كر

تربیت تك جن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ان كے لیے اعلیٰ

دماغی صلاحیتوں كے علاوہ جسمانی محنت اور قوت

برداشت كی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔گویا یہ سمجھ

لیجئے كہ آرمی میں كمیشن حاصل كرنے كے بعد آپ كو

تربیت كے ایسے مراحل سے گزرنا پڑے گا جس سے آپ كی

شخصیت ایك بالكل نئے سانچے میں ڈھل جائے گی۔نہ صرف

تربیت كے دوران ہی بلكہ آپ كو آئندہ زندگی میں بھی

سخت محنت اور مسلسل جدوجہد كرنی پڑے گی۔فوجی

آفیسرز ایسے افسران نہیں جو سجے سجائے دفاتر میں بیٹھ

كر محض فائلوں پر دستخط كرتے رہتے ہیں۔بلكہ ایك فوجی

افسر كی زندگی زیادہ تر فیلڈ لائف ہوتی ہے اور اسے دفاتر

میں كم اور فیلڈ میں زیادہ خدمات سرانجام دینی پڑتی ہیں

۔

لیكن اس كا مطلب یہ ہرگز نہیں كہ بطور فوجی آفیسرز

انسان كو محض سختیاں جھیلنی پڑتی ہیں بلكہ جہاں

فوجی آفیسرز كے لیے سختیاں ہیں وہاں اس كے لیے بے شمار

فوائد بھی ہیں ۔پاكستان میں فوجی آفیسرز كا شمار

معاشرے كے انتہائی معزز افراد میں ہوتا ہے۔ فوجی آفیسرز كو

عوامی اور حكومتی حلقوں میں بڑی قدر كی نگاہ سے

دیكھا جاتا ہے اور حكومتی دفاتر میں ان كے ساتھ باعزت

برتائو كیا جاتا ہے ۔فوجی آفیسرز كو آگے بڑھنے اور ترقی كرنے

كے شاندار مواقع كے علاوہ بہت زیادہ مادی سہولیات بھی

حاصل ہوتی ہیں ۔ایك كیڈٹ تربیت مكمل كرنے كے بعد ایك

كمیشنڈ آفیسر كو بتدریج جن عہدوں پر ترقی مل سكتی

ہے وہ درج ذیل ہیں:

١۔

سیكنڈ لیفٹنینٹ

٢۔

لیفٹیننٹ

٣۔

كیپٹن

٤۔

میجر

٥۔

لیفٹیننٹ كرنل

٦۔

كرنل

٧۔

بریگیڈئیر

٨۔

میجر جنرل

٩۔

لیفٹیننٹ جنرل

٠١۔

جنرل



اب یہ ایك آفیسرز كی ذہانت اور محنت پر منحصر ہے كہ وہ

ترقی كے اس وسیع میدان كو كہاں تك سر كرتا ہے كیونكہ

میجر كے رینك تك تقریبا تقریباً تمام آرمی آفیسرز ترقی

پالیتے ہیں لیكن اس سے آگے ترقی كے امكانات غیر معمولی

صلاحیتوں كے مالك فوجی آفیسرز كے لیے ہی ہوتے ہیں ۔