Author Topic: پنجاب کالج ملتان میں سپورٹس داخلہ کیلئے ٹرائلز شیڈول کی منظوری  (Read 337 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب کالج ملتان میں سپورٹس داخلہ کیلئے ٹرائلز شیڈول کی منظوری
ملتان: پنجاب گروپ آف کالجز ملتان کے ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر نے ایف ایس سی انجینئرنگ ، میڈیکل ،آئی سی ایس ،آئی کام اور ایف اے کلاسز میں سپورٹس داخلہ کیلئے ٹرائلز شیڈول کی منظوری دے دی ، جس کے مطابق منظور شدہ ٹرائلز کا آغاز 5اگست کو ہو گا، ڈائریکٹر سپورٹس محمد اظہر نواز کے مطابق 15کھیلوں کے ٹرائلز میں میٹرک پاس طلبہ کھلاڑی حصہ لے سکیں گے ،پہلے روز 6کھیلوں ٹیبل ٹینس ، تیکوانڈو ، ریسلنگ ، باڈی بلڈنگ،باسکٹ بال اور ہینڈ بال کے ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس ملتان کے جمنیزیم ہال میں صبح 10بجے منعقد ہونگے ،5
اگست کو ہی جمناسٹک ٹرائلز عام خاص باغ میں شام 5بجے لئے جائینگے ،6اگست کو فٹ بال کے ٹرائلز صبح 10بجے سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں اور سکواش ٹرائلز شام 7بجے نشتر سکواش کورٹ پرہونگے ،سوئمنگ ٹرائلز کیلئے تیراکوں کو 3بجے سہ پہر پنجاب کالج میں رپورٹ کیلئے کہا گیا ہے ،7اگست کو بیڈمنٹن ٹرائلز صبح 10بجے جمنیزیم ہال سپورٹس کمپلیکس ملتان میں، سائیکلنگ ٹرائلز سہ پہر 3بجے واپڈا ٹائون فیز ون میں اور لان ٹینس ٹرائلز شام 4بجے واپڈا ٹائون فیز ون میں ہونگے ،ویٹ لفٹنگ ٹرائلز 8اگست کو پنجاب جم نزد عام خاص باغ میں شام 5بجے اور کرکٹ ٹرائلز 9اگست کو صبح 10بجے سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں منعقد ہونگے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 02 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"