پی ٹی اے کا موبائل سم کے براہ راست اجراء اور ایکٹو پر پابندی کا فیصلہ
اسلام آباد…پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے 31 جنوری سے موبائل فون کنکشنز کے براہ راست اجرا اور ایکٹو کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیاہے ، نیا کنکشن نادرا سے آن لائن تصدیق کے بعد استعمال کیاجاسکے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ موبائل فون صارفین کی تعداد ساڑھے نوکروڑ ہے ۔ لاکھوں غیرقانونی کنکشن بند کئے جاچکے ہیں جبکہ اب بھی 40 سے 50 لاکھ غیر قانونی کنکشن کام کررہے ہیں جو 31 جنوری سے بندکردئے جائیں گے اورصارفین صرف موبائل فون کمپنیوں کی فرنچائزاور ڈیلرزسے کنکشن حاصل کرسکیں گے ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ نادرا اور موبائل فون کمپنیوں کے درمیان موبائل فون سمز کی آن لائن تصدیق کا معاہدہ طے پاگیاجس کے تحت نادرا موبائل فون کمپنیوں سے تصدیق کی فی کنکشن فیس بھی لے گا۔
شکریہ جنگ