میر پور خاص بورڈ کے انٹر کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
میرپور خاص (نامہ نگار) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے ناظم امتحانات پروفیسر رحیم بخش شیخ کے مطابق انٹر سال دوم پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، آرٹس ریگولر پرائیویٹ اور کامرس کے ضمنی امتحانات سال 2008ء اور (مولوی عربک، مولوی عالم عربک اور مولوی فاضل عربک) کے سالانہ امتحانات سال 2008ء کے نتائج کا اعلان ہفتہ 21 فروری کو دوپہر 2 بجے بورڈ آفس میں کیا جائے گا۔
شکریہ جنگ