PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 22, 2020, 03:31:33 PM

Title: محکمہ سکولز ملتان طلبا کے ب فارم جمع کرانے میں ناکام
Post by: sb on November 22, 2020, 03:31:33 PM

محکمہ سکولز ملتان طلبا کے ب فارم جمع کرانے میں ناکام
ملتان:محکمہ سکولز ملتان طلبا کے ب فارم جمع کرانے میں ناکام ہوگیا، صرف 12 فیصد طلبا کے ب فارم جمع ہوسکے ، ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز کی طرف سے تمام طلبا کے ب فارم جمع کرانے کی ہدایت کے باوجود تاحال ملتان کے اساتذہ طلبا کے ف فارم فراہم کرنے مین ناکام ہوگئے ہیں جاری رپورٹ کے مطابق ملتان اس وقت 12 فیصد کے ساتھ سب سے آخری نمبر پر ہے ضلع اٹک 39 فیصد کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ چکوال 38فیصد کے ساتھ دوسرے سرگودھا 33کے ساتھ تیسرے ، نمبر پر ہے ، بہاولپور 9ویں بہاولنگر 13ویں ، وہاڑی 16ویں ، خانیوال 23ویں ، لودھران 25ویں ، لیہ 29 ویں رحمیار خان 30ویں مظفر گڑھ 31ویں راجن پور 33ویں ڈی جی خان 35اورملتان 36 ویں نمبر ہے جس پر وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 نومبر 2020 کو شائع ہوئی