Author Topic: Inflammation of the medicine used to  (Read 1997 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Inflammation of the medicine used to
« on: May 18, 2009, 01:43:45 PM »
Inflammation of the medicine used to
All that medicine should be used only by prescription.
Adopt this method of treatment the patient is very healthy. The patient's early recovery) Rehablitation (should keep the following points.
. Concrete action to achieve the standards
2. Lost of muscle strength gain
3. Matqdm security memorize as much work is required before use of the following:
1. .. The lease flexibility,
2. .. Compression sleeve,
3. Injury-hit on the adhesive tape to bind to specific measures.
4. Affected in part out of pain.
5. To prepare the patient psychologically.
6. To eliminate fear of being hurt again.
Bone fracture, fracture,, Fracture:
There are 206 bones in the human body, iron and calcium, the body's structure and make up Roasted. .. Lyurz to the muscles,,) Levers (body of work and protecting the internal aazay. c is within the gudh ukun make red cells. bones in the body, calcium,,) Calcium (and, phosphorus,,) Phosphurs (take the store. if it gets hit a lot of bone is broken. This game is often hard to avoid opponent players, falling down while walking on the street or leg can break off the ground again and again. fin breaking the surface or if the fracture is drar.(and fracture, citrus,,) Stress Fracture (bone skstgy first class is very painful. because the sharp ends of broken bone are many nerve nsyn. they're rubbing each other or with other fibers cause it makes pain. ur pain and swelling in the weeks and months is long enough. that offer pain medicine doctor for periodic maintenance to keep the injured person carefully, because the initial bonecan be. is often considered sufficient pressure to break the bone is required. However, older people's bones become weak and very very flexible and lighter than the press are broken down children's bones are very soft and flexible instead of being broken up by injuries and are often perverse.
Signs and symptoms of fracture:
1. The injured person is sensitive to fracture or break the sound is audible.
2. Fracture of the place is very severe pain and swelling that place.
3. Aazay hurts to move and affect her ability to work or are totally lost.
4. Aazay natural form is transformed and becomes malformed. Often bone up on top of each other in their length decreases aazay.
5. Moving and broken bones to rub together the friction noise is generated. This should never happen for the practical test.
 6. Flat inside the bone cavity and which is sinking.
7. Skstgy associated with open wounds, open fractures,,) Open Fracture (bone ends are still visible in the case.

سوجن دور کرنے والی ادویہ کا استعمال
تمام ایسی ادویہ صرف ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنی چاہئیں۔
یہ طریقہ علاج اپنانے سے مریض بہت جلد تندرست ہو جاتا ہے۔ مریض کی جلد از جلد بحالی ﴿Rehablitation﴾ کیلئے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔
۔ مکمل حرکت کے دائرہ کار کا حصول
2۔ عضلات کی کھوئی ہوئی طاقت کا حصول
3۔ حفاظتی اقدامات حفظ ماتقدم کے طور پر کام کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل کا استعمال اشد ضروری ہے:
1۔ ٫٫ لچک والی پٹی٬٬
2۔ ٫٫ کمپریشن سلیو٬٬
3۔ چوٹ زدہ حصہ پر چپکنے والی پٹی مخصوصی طریقہ سے باندھ لینا۔
4۔ متاثرہ حصہ میں درد کا ختم ہو جانا۔
5۔ مریض کو نفسیاتی طور پر تیار کرنا۔
6۔ چوٹ دوبارہ لگنے کے ڈر کو ختم کرنا۔
ہڈی کا ٹوٹنا ٫٫ فریکچر٬٬ Fracture :
انسانی جسم میں206ہڈیاں ہوتی ہیں جو بے لچک اور ٫٫ کیلشیم ٬٬ کی بنی ہوئی ہیں اور جسم کا ڈھانچہ بناتی ہیں۔ یہ عضلات کیلئے٫٫ لیورز٬٬ ﴿Levers﴾ کا کام کرتی ہیں اور جسم کے اندرونی اعضائ کی حفاظت کرتی ہیں۔ ان کے اندر گودہ ہوتا ہے ج وخون کے سرخ خلیے بناتے ہیں۔ ہڈیاں جسم میں ٫٫ کیلشیم٬٬ ﴿Calcium﴾ اور ٫٫ فاسفورس٬٬ ﴿Phosphurs﴾ کا ذخیرہ کر لیتی ہیں۔ اگر ہڈی پر بہت زیادہ دباوٕ پڑ جائے تو یہ ٹوٹ جاتی ہے۔ یہ اکثر اوقات کھیل میں مخالف کھلاڑی کو بری طرح سے روکنے، سڑک پر چلتے چلتے گر پڑنے یا پاوٕں زمین پر بار بار مارنے سے ٹوٹ سکتی ہے۔ ہڈی کی سطح کے ٹوٹنے یا اس میں دراڑ پڑنے کو فریکچر کہتے ہیں۔ ہڈی دو طرح سے ٹوٹتی ہے۔ پہلی قسم میں یہ ٹوٹ کر دو حصوں میں منقسم ہو جاتی ہے جبکہ دوسری قسم میں ہڈی میں بال آ جاتا ہے لیکن یہ دو حصوں میں منقسم نہیں ہوتی مثلاً٫٫ گرین سٹک فریکچر٬٬ ﴿Green Stick Fracture﴾ اور ٫٫ سٹرس فریکچر٬٬ ﴿Stress Fracture﴾ ہڈی کی پہلی قسم کی شکستگی انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ کیونکہ ہڈی کے ٹوٹے ہوئے نوکیلے سروں میں بہت ساری عصبی نسیں ہوتی ہیں۔ جب یہ آپس میں یا دوسرے ریشوں سے رگڑ کھاتی ہیں تو یہ شدید درد کا موجب بنتی ہیں۔ ار ان میں درد اور سوجن کافی عرصہ تک یعنی ہفتوں اور مہینوں تک رہتی ہے۔ اسی لئے ڈاکٹر مریض کو درد کش دوا متواتر دیتے رہتے ہیں زخمی شخص کی ابتدائی دیکھ بھال بڑی احتیاط سے کریں کیونکہ ہڈی کے نوکیلے سرے اگر کسی عصبی نس کو کاٹ دیں تو یہ اسے تمام عمر کے لئے مفلوج کر سکتے ہیں یا خون کی کسی نالی کے کٹ جانے سے خون کا بہت ضیاں ہو سکتا ہے یا جلد کو پھاڑ سکتے ہیں جس کے ذریعے جراثیم جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ ہڈی کے ٹوٹنے کیلئے کافی مقدار میں دباوٕ کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم بڑی عمر کے لوگوں کی ہڈیاں بہت ہی بے لچک اور کمزور ہو جاتی ہیں اور ہلکے سے دباوٕ سے ٹوٹ جاتی ہیں اس کے مقابلے میں بچوں کی ہڈیاں بہت نرم اور لچک دار ہوتی ہیں اور چوٹ لگنے سے ٹوٹنے کی بجائے اکثر ٹیڑھی ہو جاتی ہیں۔
ہڈی ٹوٹنے کی نشانیاں و علامات:
1 ۔ زخمی شخص کو ہڈی ٹوٹنے کا احساس ہوتا ہے یا اس کے ٹوٹنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔
2۔ ہڈی ٹوٹنے کی جگہ پر نہایت شدید درد ہوتا ہے اور اس جگہ سوجن ہو جاتی ہے۔
3۔ اعضائ کو حرکت دینے میں تکلیف ہوتی ہے اور اس کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے یا بالکل ختم ہو جاتی ہے۔
4۔ اعضائ کی قدرتی شکل میں تبدیلی آ جاتی ہے اور یہ بد وضع ہو جاتے ہیں۔ اکثر اوقات ہڈیوں کے سرے ایک دوسرے پر چڑھ جانے سے ان اعضائ کی لمبائی کم ہو جاتی ہے۔
5۔ حرکت دینے اور شکستہ ہڈیوں کی آپس میں رگڑ کھانے سے رگڑ کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ اس کی عملی جانچ کیلئے ایسا کبھی نہیں کرنا چاہئے۔
 6۔ چپٹی ہڈی اندر کے جانب دھنس جاتی ہے اور گڑھا سا بن جاتا ہے۔
7۔ کھلے زخم سے وابستہ شکستگی ٫٫ اوپن فریکچر٬٬ ﴿Open Fracture﴾ کی صورت میں ہڈیوں کے سرے صاف نظر آتے ہیں۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"