Author Topic: سجاوٹی اشیا كی تیاری  (Read 4057 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
سجاوٹی اشیا كی تیاری
« on: December 04, 2007, 07:12:09 PM »

سجاوٹی اشیا كی تیاری

سجاوٹی اشیا میں بے شمار چیزیں شامل ہیں اور یہ خواتین كے لیے ایك اچھی گھریلو صنعت ہے

سجاوٹی اشیا میں گلاس فلاورز،كاغذ اور كپڑے كے مصنوعی پھول مكرامے وغیرہ ایسی اشیائ ہیں جن میں خواتین آسانی سے مہارت بہم پہنچا كر انہیں گھریلو پیمانے پر شروع كرسكتی ہیں ۔

سجاوٹی اشیائ قریبی گفٹ شاپس یا جنرل سٹور پر آسانی كے ساتھ فروخت ہوسكتی ہے ۔اسے تو صنعت نہیں كہا جاسكتا ہے بلكہ یہ ایك دستكاری ہے اس میں زیادہ بھاگ دوڑ اور سرمائے كی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی كسی قسم كی مشینیں لگانا پڑتی ہیں بس چند اوزاروں سے یہ كام شروع كیا جاسكتا ہے۔

اوپر بیان كردہ پیداواری یونٹوں كے لیے بہت معمولی سرمائے كی ضرورت پڑتی ہے ۔ایسی صنعتیں جن كو دو تین لاكھ روپے كی لاگت سے شروع كیا جاسكتا ہے ان میں میلامائن برتن بنانے كا كارخانہ،پلاسٹك كے سوئچ بنانے كا كارخانہ ،فرنیچر بنانے كا كارخانہ ،ملبوسات بنانے كا كارخانہ ،سكول بیگ بنانے كا كارخانہ ،اچھے منافع بخش پیداواری یونٹ ہیں ۔

البتہ ایسے یونٹ لگانے سے پہلے ان كے بارے میں پوری معلومات حاصل كریں اور پھر یہ كام شروع كریں ۔آپ كو یہ پیداواری یونٹ لگانے سے پہلے معلوم ہونا ضروری ہے كہ

١۔آپ جو پیداواری یونٹ لگارہے ہیں اسے كس قسم كے علاقے میں قائم كرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسكتا ہے۔

٢۔اس یونٹ كے لیے كس قسم كی مشینری كتنے سرمائے میں اور كہاں سے حاصل كی جاسكتی ہے ۔

٣۔اس پیداواری یونٹ میںاستعمال ہونے والا خام مال كہاں سے دستیاب ہوسكتا ہے ۔

٤۔اس یونٹ میں تیار ہونے والی اشیائ كی كھپت كہاں كہاں اور كن طریقوں سے ہوسكتی ہے۔

٥۔اس یونٹ كے لیے كتنی ٹھوس سرمایہ كاری كرنا ہوگی اور كتنے چالو سرمائے كی ضرورت ہوگی۔اس پیداواری یونٹ میں تیار ہونے والی اشیائ سے حاصل ہونے والے منافع كی اوسط شرح كیا ہوگی