PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => UET => Topic started by: AKBAR on July 04, 2021, 08:31:17 PM

Title: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے داخلہ ٹیسٹ شروع
Post by: AKBAR on July 04, 2021, 08:31:17 PM
University of Engineering and Technology entrance test begins
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے داخلہ ٹیسٹ شروع
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) کے زیر اہتمام انجینئرنگ میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ کل سے شروع ہونگے، ایک روز میں لیے جانے والا انٹری ٹیسٹ کورونا کے باعث 4 روز تک جاری رہے گا۔
ترجمان یو ای ٹی کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں 5 سے 8 جولائی تک لیے جائیں گے۔
انٹری ٹیسٹ میں 33 ہزار 649 امیدواروں کے لیے 110 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
ایک دن میں مختلف اوقات میں 4 گروپس کے ٹیسٹ ہونگے، کورونا کے باعث یونیورسٹی ایک دن کے بجائے 4 دنوں میں امیدواروں کی کم تعداد کرکے ٹیسٹ لے رہی ہے، تمام امیدواروں کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔