PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => Topic started by: AKBAR on April 28, 2021, 10:49:25 AM

Title: یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، ایل سی سی آئی، اورسمیڈا کا اکیڈیمیہ اور صنعت روابط
Post by: AKBAR on April 28, 2021, 10:49:25 AM
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، ایل سی سی آئی، اورسمیڈا کا اکیڈیمیہ اور صنعت روابط پرسیشن

لاہور:یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، ایل سی سی آئی، اورسمیڈا حکومت پاکستان نے گزشتہ دنوں اکیڈمیہ اور صنعت کے روابط مربوط کرنے کی حکمت عملی پر یو سی پی تخلیق بزنس انکیوبیٹر میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔
میٹنگ کا مقصد قومی پالیسیوں کے تناظر میں صنعتی پیداوار، مینوفیکچرنگ اور قومی برآمدات کوفروغ دینے کے ساتھ انٹر پرینیور شپ اورنئے آئیڈیاز میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر فیصل مصطفی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایل سی سی آئی اور سمیڈا کے تعاون سے یونیورسٹی طلباء کی دوران سٹڈیز انڈسٹری میں ضم ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایل سی سی آئی ایس ایم ای کمیٹی ممبران نے یونیورسٹی طلباء کو دوران سٹڈیز براہ راست مینو فیکچرنگ اورکاروباری عمل میں شریک کرکے انڈسٹری میں متعارف کرانے پر زور دیا۔
سجاد افضل نے انجینئرنگ، بزنس، اور آئی ٹی فیکلٹییز کے طلباء کے لئے صنعتوں اور ایس ایم ایز   میں انٹر ن شپ اورHands on سیمسٹرز کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔