ملتان: ویمن یونیورسٹی میں ڈے کیئر سنٹر بنانے کا فیصلہ
ملتان: ویمن یونیورسٹی میں ڈے کیئر سنٹر بنانے کا فیصلہ، 50لاکھ کی گرانٹ وصول ، تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی کے لئے انتظامیہ نے ڈے کیئر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے چیئرپرسن ڈے کیئر سنٹر ڈاکٹر شازیہ پروین کو تعینات کردیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈے کیئر سنٹر کے قیا م کے لئے 50لاکھ روپے کی گرانٹ یونیورسٹی کو مل گئی ہے ، ڈے کیئر سینٹر میں اساتذہ اپنے بچوں کو ورکنگ کے اوقات میں رکھ سکیں گی بچوں کے نگہداشت کے لئے آیا کو تعینات کیا جائے گا، اس بارے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ ڈے کیئر سنٹر یونیوسٹی کی اہم ضرورت ہے ، اساتذہ کو گھریلو کام کے ساتھ یونیورسٹی میں بھی اپنے فرائض سرانجام دینے ہوتے ہیں اس لئے ان کی سہولت کے لئے یہ سنٹر بنایا جارہا ہے ، تا کہ وہ اطمینا ن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں،چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے عملہ بھرتی کی جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی 2020 کو شائع ہوئی