Author Topic: باغ جناح میں اپنی نوعیت کی پہلی چلڈرن لائبریری فنکشنل  (Read 361 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

باغ جناح میں اپنی نوعیت کی پہلی چلڈرن لائبریری فنکشنل
فیصل آباد: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام باغ جناح میں اپنی نوعیت کی پہلی چلڈرن لائبریری فنکشنل کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے ہارٹیکلچر اینڈ ٹورازم آصف محمود نے چیئرمین پی ایچ اے لطیف نظر گجر اور ڈائریکٹر جنرل عاصمہ اعجاز چیمہ کے ہمراہ کیا۔صدر انجمن تاجران خواجہ شاہد رزاق سکا، چیئرمین پرائیویٹ سکول الائنس صداقت لودھی اور پی ایچ اے کے افسر بھی موجود تھے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ شہر کے معروف ترین باغ میں بچوں کے لیے لائبریری کا قیام بڑا اقدام ہے جس سے بچوں کو عمدہ تفریح کے ساتھ صحت مند ماحول میں علم حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا اور وہ مختلف معلوماتی کتب کے ذریعے اپنے تجربے میں بھی اضافہ کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس میں بچوں کے لئے لائبریریز کو صوبہ کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کیا جائے گا اور فیصل آباد کی چلڈرن لائبریری کو رول ماڈل بنایا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"