Author Topic: 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ، سول لائنز کالج پنجاب بھر میں اول  (Read 351 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ، سول لائنز کالج پنجاب بھر میں اول

ملتان:دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام،نتائج اورکارکردگی کے لحاظ سے گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان تعلیمی سال 2018-19میں بھی پنجاب بھر میں اول نمبرپررہا،سمسٹر سسٹم کے تحت ڈگری کی مقررہ مدت پرتکمیل،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کیلئے فوری جاب کا حصول اور صوبہ بھرکی سرکاری یونیورسٹیز کے 20شعبوں میں میرٹ پرداخلوں میں کالج کے طلباء وطالبات نے سب کو پیچھے چھوڑدیا،2016میں پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے صوبہ بھرکے 4کالجز میں 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام بیچلرزآف ماس کمیونیکشن،بیچلرزآف آئی ٹی اور بیچلرزآف کامرس کو پائلٹ پراجیکٹ کی بنیاد پرشروع کرایا گیا تھا،جن میں گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان بھی شامل ہے،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے 2سیشن کالج میں کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں،تعلیمی سال 2018-19میں بھی گورنمنٹ کالج سول لائنز نتائج اورکارکردگی کے لحاظ سے صوبہ بھرمیں اول نمبر پررہا،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام بیچلرزآف ماس کمیونیکشن سوفیصد نتائج کے ساتھ پہلے،آئی ٹی دوسرے اور کامرس تیسرے نمبرپررہا، دوسالہ ڈگری پروگرام سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات میں جاب کے حصول کی شرح 50فیصد رہی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مروخہ 11 اکتوبر2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"