Author Topic: ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ڈیرہ اسماعیل خان اور جنڈولہ کا دورہ  (Read 427 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ڈیرہ اسماعیل خان اور جنڈولہ کا دورہ
پشاور: خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابرا ہیم خان نے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنڈولہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کرکے تعلیمی سرگرمیوں اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا اور محکمہ تعلیم کے حکام کو طلبا کا وقت ضائع ہونے سے بچانے اور امتحانات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی،
ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا حافظ محمد ابراہیم نے27فروری کو ایف آر ڈیرہ اور ایف آر جنڈولہ کا دورہ کیا انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ سیداں، گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلہ سیداں ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مریالی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول فضل رحیم کالونی،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیرازی اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 5 کا دورہ کیا ،
ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ان سکولوں میں کورونا ایس او پیز اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا ،
حافظ محمد ابراہیم نے ای ڈی او میل اور ای ڈی او فی میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دفاتر کا بھی دور کیا اور محکمہ کے حکام کو ہدایت کی کہ کورونا وبا کی وجہ سے طلبا کا بہت قیمتی وقت ضائع ہوچکا ہے اس لئے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے کر فوری طور پر امتحابات کی تیاری شروع کی جائے، ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ان سکولوں میں بچوں کیساتھ کلاس رومز میں بیٹھ کر طلبا کی پڑھائی کا بھی جائزہ لیا انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت مختلف سکولوں میں پودے بھی لگائے۔