PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: sb on October 25, 2018, 11:29:36 AM

Title: کوئٹہ آٹھویں جماعت کی رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کی تاریخ کااعلان
Post by: sb on October 25, 2018, 11:29:36 AM

کوئٹہ آٹھویں جماعت کی رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کی تاریخ کااعلان
کوئٹہ:بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن (بیک ) کے زیر اہتمام ہونیوالے آٹھویں جماعت کے سمر زون کے علاقوں کے سیشن 2018کے لئے رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا گیاہے ،
چیف ایگزیکٹیو آفیسر بیک پروفیسر سعداللہ توخئی کے مطابق رجسٹریشن اور امتحانی فارم 22اکتوبر سے 17نومبر تک جمع کئے جاسکیں گے،
امتحانات 12جنوری سے 28جنوری تک ہونگے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق 21جنوری کو پہلا پیپر اردو کاہوگا،22جنوری کو اسلامیات (اخلا قیات ،برائے غیر مسلم طلبا و طالبات )23جنوری کو ریاضی،24جنوری کوکمپیوٹر(عربی برائے مسلم طلبا و طالبات )25جنوری کوجنرل سائنس ،26جنوری کوہسٹری جغرافیہ اور 28جنوری کو انگریزی کاپیپر ہوگا،
تمام پیپرز صبح ساڑھے نوبجے شروع اور ساڑھے 12بجے ختم ہونگے ،بیک اور ڈائریکٹراسکولز نے رجسٹریشن اور امتحانی فارم مشترکہ طور پر مرتب کیا ہے ،اور ہر ضلع کے ڈی ای او کو ای میل کے ذریعے پہنچا دیا گیا ہے ،
یہ ڈی ای اوکی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کو اسکول تک پہنچا ئیں ،اور رول نمبر سلپ جاری کریں ،رول نمبر کے لئے بیک ہر ضلعی آفیسر کو سیریل نمبر فراہم کریگا۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ   25 اکتوبر 2018کو شائع ہوئی