Author Topic: کوئٹہ کے سینکڑوں سکول بند ،این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی  (Read 703 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کوئٹہ کے سینکڑوں سکول بند ،این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی
کوئٹہ: آل بلوچستان 2015 این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے صوبائی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں پوزیشن ہولڈرز آئینی حقدار متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے سیف الرحمان تارن اور پرنس تنویر بلوچ کا کہنا تھا
 کہ متاثرین کو پر امن دھرنا دیتے ہوئے 255روزبیت چکے ہیں ہمارے حوصلہ بلند اور ارادے پختہ ہیں وطن عزیز کے پسماندہ اور قدرتی معدنیات سے مالا مال صوبے کے سینکڑوں سکول بند ہیں جبکہ لاکھوں بچے تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم ہیں گویا ٹیکنالوجی کے اس جدید دورمیں جو کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ہر سمت جہالت کا دور دورہ ہے
حکومتی عدم توجہ ہی لمحہ فکریہ ہے ہم اپنے پیارے صوبے کو جہالت کی تاریکیوں سے نکالنا اور ترقیوں کے سطور پر کرنے کے خواہاں ہیں وہ دن دور نہیں جب بلوچستان صرف براعظم ایشیاء بلکہ پوری دنیا کیلئے تعلیمی آماجگاہ ہوگا ان کا کہنا تھا
کہ براجمان طبقہ ہمارے دیرینہ مسئلہ کو حل کرتے ہوئے اسلام آباد جانے کی نوبت آنے نہیں دے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 26 اکتوبر کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"