Author Topic: ایم ایڈ 2016کے نتائج کا جلد اعلان کیا جائے ،طلباء وطالبات  (Read 2752 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایم ایڈ 2016کے نتائج کا جلد اعلان کیا جائے ،طلباء وطالبات
کوئٹہ :ایم ایڈ سیشن 2016کے طلباء وطالبات نے کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ایم ایڈ سیشن 2016کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا جلد اعلان کیا جائے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 2سال گزرنے کےباوجود تاحال ایم ایڈ 2016کے امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا،جس کے باعث طلباء وطالبات میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ،ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے اور وہ اوور ایج ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نتائج کا جلد سے جلد اعلان کیا جائے ،تاکہ طلباء وطالبات میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 08 اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"