پنجاب بارکونسل کالاء گیٹ پاسنگ مارکس پرنظرثانی کامطالبہ ،آج ہڑتال کا اعلان
پنجاب بار کونسل نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے لاء گیٹ پاسنگ مارکس پر نظر ثانی کی مطالبہ کردیا،
آل پاکستان بار کونسلز کے بین الصوبائی سطحی کمیٹی اجلاس میں لاء گیٹ ٹیسٹ بارے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا،
کمیٹی کے دیگر تمام فیصلہ جات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے مکمل اظہار یک جہتی کیا گیا،اس حوالے سے آج پورے پنجاب میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ،
اور ہدایت کی گئی کہ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوگا۔