Author Topic: کراچی کے3نوجوانوں کیلئے مائیکرو بیالوجی کے بین الاقوامی ایوارڈز  (Read 1593 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی کے3نوجوانوں کیلئے برطانیہ کی کمپنی oxoid کی جانب سے  مائیکرو بیالوجی کے بین الاقوامی ایوارڈز
   
کراچی…پاکستان کے شہر کراچی کے تین نوجوان مائیکروبیالوجسٹ کومائیکرو بیالوجی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر بین الاقوامی ایوارڈزدئیے گئے۔یہ ایوارڈزبرطانیہ کی کمپنی oxoid کی جانب سے مختلف اداروں میں کام کرنے والے نوجوان مائیکروبیالوجسٹ کو دئیے گئے ہیں۔ان نوجوانوں میں پہلی پوزیشن میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ وزارت زراعت و لائیو اسٹاک کی شازیہ ناز نے حاصل کی جبکہ نمایاں کارکردگی کے ایوارڈ ارسلان سعید زئی اور بینش نے بھی حاصل کئے۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی شازیہ ناز کو ایک ہزار پونڈ کے علاوہ آکسائیڈ ینگ مائیکروبیالوجسٹ کا ٹائیٹل اور امریکا میں ہونے والی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف فوڈ پروٹیکشن کی میٹنگ میں شرکتکی بھی دعوت دی گئی۔


شکریہ جنگ