Author Topic: سندھ کے قدیم سرکاری اسکولوں میں بورڈ آف گورنرز قائم کرنے کا فیصلہ  (Read 1347 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
سندھ کے قدیم سرکاری اسکولوں میں بورڈ آف گورنرز قائم کرنے کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے سندھ کے قدیم سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم بہتر کر کے انہیں نجی اسکولوں کے مساوی لانے کیلئے بورڈ آف گورنرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے صوبائی وزیر تعلیم کے کنسلٹنٹ ظفر جاوید نے جنگ کو بتایا کہ کراچی میں قائد اعظم کے ابتدائی اسکول چرچ مشن اسکول اور این جے وی اسکول‘ خیرپور کے ناز ہائی اسکول حیدرآباد کے نور محمد ہائی اسکول نوشہروفیروز کے مدرسہ ہائی اسکول اور شکار پور کے پبلک اسکول کو نہ صرف تاریخی ورثہ قرار دیا جارہا ہے بلکہ ان کا اسکولوں کا معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے بورڈ آف گورنر قائم کیا جارہا ہے جو ماہرین تعلیم‘ سماجی‘ علمی اور ادبی شخصیات پر مشتمل ہو گا انہوں نے کہا کہ یہ اسکول قیام پاکستان سے قبل قائم ہوئے تھے لہٰذا یہ ہمارا ثقافتی ورثہ ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابتدائی اجلاس بھی کیا جا چکا ہے۔


شکریہ جنگ