Author Topic: پیف پارٹنرز سکول کا احتجاج، مذاکرات کےبعد ایک گروپ نے دھرنا ختم کر دیا  (Read 303 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پیف پارٹنرز سکول کا احتجاج، مذاکرات کےبعد ایک گروپ نے دھرنا ختم کر دیا
لاہور:پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ( پیف)کے سکول پارٹنر ز دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ۔ ایک گروپ نے وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ملتوی کر دیے۔ جبکہ دوسرے دھڑے نے احتجاج اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلا ن کر دیا، نجی سکول پارٹنرز نے اپنے مطالبات جس میں ادائیگیوں میںکٹوتی واپس کرنے ، پیف انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی فیسوں کی مد میں کی جانے والی ادائیگوں میں مہنگائی اور اخراجات کے تناسب سے اضافہ شامل تھا اور دیگر مطالبات کے حق میں گذشتہ روز چیئرنگ کراس مال روڈ پر احتجاج کیااور رات گئے تک دھرنا بھی دیئے رکھا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب نے کہا کہ پیف کے زیر اہتمام تصدیق شدہ سکولوں کو ادائیگیاں جلد کر دی جائیں گی مذاکرات کے بعد ایک دھڑے نے احتجاج ختم کر دیا۔ جبکہ دوسرا گروپ مال روڈ پر دھرنا دیے بیٹھا رہا ۔ ان کا کہناتھا کہ دور دراز شہروں سے سفر کر کے یہاںپہنچے ہیںمسائل کے حل تک دھرنا جاری رہے گا۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہورکی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"