Author Topic: گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول پٹھان کالونی میں گھوسٹ اساتذہ اور عملے کا انکشاف  (Read 1531 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول پٹھان کالونی میں گھوسٹ اساتذہ اور عملے کا انکشاف
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول پٹھان کالونی میں گھوسٹ اساتذہ اور عملے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے یہ گھوسٹ ٹیچرز کئی برس سے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔ ان اساتذہ میں چار ، ہائی اسکول ٹیچرز، دو جونیئر ٹیچر، ایک لیب اسسٹنٹ اور ایک قاصد شامل ہیں، اسکول کی ایک ٹیچر نے جنگ کو بتایا کہ عملی طور پر ان اساتذہ اور عملے کا کوئی وجود نہیں لیکن ہر ماہ ان کی تنخواہیں باقاعدگی سے وصول کی جاتی ہیں اینٹی کرپشن نے بھی ای ڈی او اسکولز کراچی سے گھوسٹ ملازمین کی فہرست طلب کرلی ہے یہ اسکول ڈی او سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولز فیمیل خورشید فاطمہ کے تحت ہے، جنگ نے جب اس حوالے سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیا تو ان سے بات نہیں ہو سکی۔



شکریہ جنگ