PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 02, 2020, 01:26:07 PM

Title: پریکٹیکل نہ ہونے کے باوجود میٹرک طلبا سے فیس وصول
Post by: sb on December 02, 2020, 01:26:07 PM

پریکٹیکل نہ ہونے کے باوجود میٹرک طلبا سے فیس وصول
لاہور: 20لاکھ طلبا سے 50 روپے فی کس لئے جا رہے ،ریلیف دیا جائے :ٹیچرز یونین مشاورت جاری ،حتمی فیصلہ 5 دسمبر کو پی بی سی سی اجلاس میں ہوگا :حافظ شفیق

عملی امتحانات نہ ہونے کے باوجود 20 لاکھ طلبا سے 50 روپے فی کس وصول کئے جارہے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کی جانب سے اگلے سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں عملی امتحانات نہ لینے کا اعلان کیا گیا تاہم اب میٹرک کے طلبا سے داخلہ فیس میں عملی امتحانات کی فیس وصول کی جارہی ہے ۔طلبا کاکہنا ہے جب عملی امتحانات منعقد نہیں کئے جانے تو فیس کیوں وصول کی جارہی ہے ؟ فیس واپس کی جائے ۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے پریکٹیکل امتحانات کے خاتمے کے بعد سیکنڈری بورڈز امتحانی فیسوں میں والدین کو ریلیف دیں۔ امتحانی فیسوں میں کم ازکم 25 فیصد رعایت دی جائے ۔اس حوالے سے پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کے چیئرمین حافظ شفیق کا کہنا ہے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے ، حتمی فیصلہ 5 دسمبر کو پی بی سی سی کے اجلاس میں ہوگا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی