Author Topic: تعلیم سب کے لیے، محکمہ لٹریسی کا شاندار اقدام  (Read 234 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیم سب کے لیے، محکمہ لٹریسی کا شاندار اقدام
لاہور: محکمہ لٹریسی کا 76 کروڑ کی لاگت سے تعلیم سب کے لیے فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ، ایک لاکھ 62 ہزار ان پڑھ افراد مستفید ہونگے، منصوبے کے تحت 1800 فیڈر سکولز اور 3600 اڈلٹ لرننگ سنٹرز بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لٹریسی نے 76 کروڑ 25 لاکھ کی لاگت سے تعلیم سب کے لیے فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تین سالہ منصوبے میں ایک لاکھ 62 ہزار ان پڑھ افراد مستفید ہونگے۔ منصوبے کے تحت 1800 فیڈر سکولز بنائے جائیں گے جہاں سولہ سال سے کم عمر 90 ہزار ان پڑھ افراد کو تعلیم دی جائیگی جبکہ 16 سال سے زائد عمر کے ان پڑھ افراد کو بنیادی تعلیم کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں 3600 اڈلٹ لٹریسی سنٹرز کا قیام کیا جائےگا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا جعل سازی، بلیک میلنگ روکنے کیلئے بڑا اقدام
رواں سال منصوبے پر 25 کروڑ 41 لاکھ کے اخراجات کیے جائیں گے جس کی منظوری دے دی گئی ہے، منصوبے کے فیز ون میں اب تک ایک لاکھ 54 ہزار ان پڑھ افراد کو بنیادی تعلیم دی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ پی اینڈ ڈی نے محکمہ لٹریسی کی جانب سے منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے مانگے جانیوالے 112 انڈرائیڈ فون اور دو گاڑیوں کی خریداری پر اعتراضات بھی لگائے ہیں اور کہا ہے کہ پہلے سے مانیٹرنگ کے لیے موجود فونز اور گاڑیاں استعمال کی جائیں۔

ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی
محکمہ پی اینڈ ڈی نے منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے مانگے جانیوالے 112 انڈرائیڈ فونز اور دو گاڑیوں کی خریداری کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"