Author Topic: امتحانی مراکز کے باہر پرچوں کے حل سے متعلق خبریں باعث تشویش ہیں، ملّت لائرز فورم  (Read 1456 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
امتحانی مراکز کے باہر پرچوں کے حل سے متعلق خبریں باعث تشویش ہیں، ملّت لائرز فورم
   
کراچی (پ ر) ملت لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری جی ایم سید ایڈووکیٹ نے امتحانات کے دوران نقل اور پرچوں کو امتحانی مراکز سے باہر حل کرانے سے متعلق خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں بھرپور کارروائی کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں تعلیم کا معیار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب اس طرح کے گروہوں کی آزادانہ کارروائیوں سے تعلیمی معیار ختم ہوکر رہ جائے گا اور ملکی ادارے نااہل لوگوں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔


شکریہ جنگ