Author Topic: سندھ نجی اسکولوں کیخلاف شکایات پرقواعد مزید سخت کرنے کا فیصلہ، رجسٹریشن فارمز پر  (Read 1375 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
سندھ نجی اسکولوں کیخلاف شکایات پرقواعد مزید سخت کرنے کا فیصلہ، رجسٹریشن فارمز پر فیس درج کی جائے گی
   
کراچی (محمد عسکری…اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور بغیر اجازت غیر ملکی پبلشرز کی کتابوں کی تدریس پر قوائد کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر پہلی تا دسویں تک کی کلاسوں کی فیس درج ہوگی۔ سیکرٹری تعلیم سندھ ر ضوان میمن نے جنگ کو بتایا کہ گزشتہ 8/ برس کے دوران پرائیویٹ اسکولوں کیلئے بنائے گئے رولز میں ترامیم کرکے ان کو اتنا آسان کردیا گیا کہ پرائیویٹ اسکولز حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگئے تھے پہلے سرٹیفکیٹ میں ہر کلاس کی فیس، پڑھانے والے نصاب کی منظوری اور ایڈمشن فیس درج ہوتی تھی مگر پھر رولز میں یہ چیزیں نکال دی گئیں مگر اب ہم نہ صرف ان چیزوں کو دوبارہ شامل کررہے ہیں بلکہ مزید بہتر بنارہے ہیں اب رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں ہر کلاس کی ٹیوشن فیس درج ہوگی جبکہ داخلہ فیس کا خانہ بھی ہوگا اس طرح سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب بھی پڑھانا ہوگا تا ہم نہ پڑھانے کی صورت میں بیرونی نصاب کی منظوری لازمی ہوگی ۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ مرضی کے نصاب پڑھانے کیو جہ سے یہ صورتحال ہوگئی ہے کہ او لیول کی پاکستان اسٹڈیز کی کتاب میں ضیاء الحق کو ہیرو قرار دیا گیا ہے اور بھٹو شہید پر نکتہ چینی کی گئی ہے جبکہ بعض کتابوں میں ایسے مضامین بھی ہیں جو کسی ایک فریق کی دل آزاری کا با عث بن رہے ہیں مگر اب او اور اے لیول میں پڑھائی جانے والی تمام کتابوں کی منظوری محکمہ تعلیم دے گا اور جو اسکول ایسا نہیں کرے گا اسے بند کردیا جائے گا۔


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں