Author Topic: سندھ محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کے باعث 100 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسرز ترقی کے ب  (Read 1502 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

سندھ محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کے باعث 100 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسرز ترقی کے بغیر ریٹائرہوگئے
   

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کے باعث سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس گزشتہ 6 سال سے منعقد نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے 100 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسرز گریڈ 19 میں ترقی پائے بغیر ریٹائر ہوگئے۔ صرف گزشتہ سال ریٹائر ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تعداد 46 ہے جبکہ آئندہ 4 ماہ کے دوران مزید 25 پروفیسرز گریڈ 20 میں فل پروفیسر کے طور پر ترقی پائے بغیر ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ اس وقت محکمہ تعلیم میں 21 گریڈ کا کوئی پروفیسر نہیں کیونکہ اس حوالے سے گزشتہ 12 سال سے کوئی ترقی نہیں دی گئی۔ جبکہ 20 گریڈ کے پروفیسروں کی تعداد صرف 6 ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعداد 646 جب کہ گزشتہ 6 سال کے دوران 100 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسرز ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جس کے باعث ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی سنیارٹی فہرست خالی ہوچکی ہے اور 2004ء سے تاحال کوئی سرکاری سنیارٹی فہرست جاری نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے اساتذہ مایوسی کا شکار ہیں۔ اس وقت گریڈ 20 کے پروفیسرز کی 70 اسامیاں خالی ہیں لیکن سلیکشن بورڈ ون نہ ہونے کی وجہ سے ایسوسی ایٹ پروفیسرز ترقی پانے سے محروم ہیں۔ ڈی جی کالجز ڈاکٹر رفیق صدیق نے ”جنگ“ کو بتایا کہ 2003-04ء میں نیشنلائزڈ اور گورنمنٹ کیڈر کے ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو ترقی دی گئی تھی۔ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے رہنما افتخار اعظمی نے کہا کہ صورتحال انتہائی خراب ہے۔

شکریہ جنگ