Author Topic: انٹربورڈ کراچی اچھی کارکردگی کے حامل نجی تعلیمی اداروں کو تین سال کا الحاق دیا ج  (Read 1304 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

انٹربورڈ کراچی اچھی کارکردگی کے حامل نجی تعلیمی اداروں کو تین سال کا الحاق دیا جائیگا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسے تمام نجی کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لئے جن کے گزشتہ تین برسوں کے نتائج ستر فیصد سے زیادہ رہے ہیں انہیں ایک سال کے بجائے تین سال کا الحاق سرٹیفکیٹ ایک ساتھ دیدیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے بقائی کیڈٹ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیمی اداروں کو ہر سال نئے سرے سے الحاق کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم ایسے نجی تعلیمی ادارے جن کی کارکردگی قابل رشک نہیں اور جہاں طلبہ کو ضروری سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں انہیں عبوری طور پر ایک سال کا الحاق دیا جائے گا اور اس مدت میں ایسے کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کو شکایات کا ازالہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے بہت سے تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں جن کے بارے میں معائنہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں شکایات کی ہیں۔ ان اداروں کے سربراہوں کا ایک اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے تاہم حکم عدولی کرنے والے اداروں کے طلبہ کے امتحانی فارم اسی وقت قبول کئے جائیں گے جب ان کی جانب سے ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ مل جائیگی

شکریہ جنگ