Author Topic: جامعہ کراچی میں ایران شناسی مرکز کے قیام کا فیصلہ  (Read 1482 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

جامعہ کراچی میں ایران شناسی مرکز کے قیام کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے ایرانی حکومت کی درخواست پر مرکز ایران شناسی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز ایران شناسی خانہٴ فرہنگ ایران کے تعاون سے جامعہ کراچی کے کلیہٴ فنون کے تحت شعبہٴ تاریخ اسلام کے ساتھ قائم کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔ مرکز ایران شناسی میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ ثقافت پر تحقیق اور فارسی زبان کی کلاسز ہوں گی۔ مرکز کے تحت دونوں ممالک کے طلبہ میں تعلیمی ہم آہنگی پیدا کرنے اور ثقافتی تبادلے کے لیے سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد ہوگا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے بتایا کہ مرکز ایران شناسی کا افتتاح انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ کراچی نے مختلف ضابطوں میں مشترکہ تحقیق کے لیے ایران کی یونیورسٹیوں جامعہ اصفہان، جامعہ ہرمزگان اور سیستان بلوچستان یونیورسٹی سے معاہدوں پر دستخط بھی کیے ہیں۔ مرکز کے قیام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر شمس الدین نے بتایا کہ مرکز میں پڑھانے کے لیے اساتذہ فیکلٹی آف آرٹس میں قائم اٹالین لینگویج سینٹر کی طرز پر ایران سے آئیں گے۔
 

شکریہ جنگ