Author Topic: میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز  (Read 870 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

[bمیڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز][/b]
لاہور: وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے جو کہ 29جولائی تک جاری رہے گی۔ پروفیسر جاوید اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انٹری ٹیسٹ کی آن لائن درخواست کے ساتھ امیدوار کو کوئی دستاویز یا سرٹیفیکیٹ منسلک نہیں کرنا ہوگا
 تاہم انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے امیدوار کے پاس اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ہونا لازمی ہے ۔ پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ انٹری ٹیسٹ بیک وقت 13شہروں میں ہوگا۔ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد ، ملتان، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال ، سرگودھا، بہاولپور، حسن ابدال، ڈی جی خان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ صبح10بجے شروع ہوگا اور ساڑھے 12بجے اختتام پذیرہوگا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ اس مرتبہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی نئی پالیسی کے مطابق انٹری ٹیسٹ کا پرچہ کل 200سوالات پر مشتمل ہوگا
جن میں سے 80 سوالات بیالوجی ، 60کیمسٹری، 40فزکس اور 20انگریزی کے ہوں گے۔ ہر سوال کا ایک ہوگا ۔ انٹری ٹیسٹ میں نیگیٹیو مارکنگ ختم کردی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قواعد و ضوابط2018 کی روسے انٹری
ٹیسٹ میں شرکت کیلئے امیدوار کا ایف ایس سی یا مساوی اہلیت کا امتحان کم از کم 70فیصد نمبر لے کر پاس کرنا ضروری ہے۔ تاہم ایسے امیدوار جن کا ایف ایس سی کا رزلٹ نہیں آیا ہے وہ بھی انٹری ٹیسٹ میں بیٹھ سکیں گے۔ درخواست آن لائن جمع کرانے کے 72گھنٹے کے اندر بینک ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے امیدوار کو اس کا رول نمبر اور امتحانی مرکز بھیج دے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ صبح بو بجے سے قبل اپنے اپنے امتحانی مرکز پہنچ جائیں ۔پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے قواعد 2018کے روسے اس سال میرٹ تشکیل دیتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کی ویٹیج 50فیصد
اور ایف ایس سی کے نمبروں کی 50فیصد ہوگی۔ میٹرک کے نمبروں کی ویٹیج ختم کردی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ امتحان کے دوران امتحانی مرکز میں کیلکولیٹر ، موبائل فون، کتابیں اور نوٹس لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔امیدوار اپنے ساتھ اینا لوگ گھڑی لاسکتا ہے۔ ڈیجیٹل یا سمارٹ واچ کی اجازت نہیں ہوگی۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ دنیا لاہو 20جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"