Author Topic: امتحانات کی منسوخی پرکے ایم ڈی سی کے طلبہ سراپا احتجاج  (Read 288 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

امتحانات کی منسوخی پرکے ایم ڈی سی کے طلبہ سراپا احتجاج
 
کراچی :دوسال سے تعلیم کاسلسلہ رک گیا،ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لئے جائیں،متاثرہ طلبہ،عملی یا آن لائن امتحانات لئے جائیں، پرنسپل کے ایم ڈی سی کاڈاکٹر خالد عراقی کو خط

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ کا میڈیکل کے امتحانات منسوخ ہونے پر جامعہ کراچی میں احتجاج کیا گیا ۔ احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ انتظامی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ سال بھی امتحان نہیں ہوئے اور رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات منسوخ کر دیے ہیں، 2 سال ہو چکے ہیں طلبہ کی تعلیم کا سلسلہ رکا ہوا ہے ۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لئے جائیں، سات سو سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے ، ہمارے ساتھ کے دوسری جامعات کے طلبہ ہم سے دو سال آگے نکل چکے ہیں،میڈیکل کے امتحانات میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ کے ایم ڈی سی کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،کے ایم ڈی سی کے طلبہ کا گزشتہ سال سیمسٹر سسٹم کے تحت امتحان کا انعقاد نہیں ہوسکا، رواں سال امتحانات منسوخ کر دیے گئے ۔ اس حوالے سے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل نے امتحانات کی منسوخی کے حوالے سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فرسٹ ایئر کے 253،سیکنڈ250جبکہ تھرڈ ایئر کے 248طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ کے سیمسٹر امتحانات کے بجائے رواں سال سالانہ امتحانات ہونے تھے۔ پرنسپل کے ایم ڈی سی نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے عملی یا آن لائن امتحانات لئے جائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ26 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"