Author Topic: ایس ایم آئی یو:آن لائن ڈگری پروگرام لانچ کرنے کا اعلان  (Read 337 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایس ایم آئی یو:آن لائن ڈگری پروگرام لانچ کرنے کا اعلان
کراچی :دیگر شہروں کے طلبہ بھی گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر سکیں گے، ڈاکٹر محمد علی شیخہر کلاس میں ایک طالبعلم ٹیکنیکل اسسٹنٹ مقرر کردیا، وی سی آن لائن پروگرام سے خطاب

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جامعات کی بندش کے بعد فوری طور پر آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا تھا، آئندہ سمسٹرز سے ہائبرڈ سسٹم اور آن لائن ڈگری پروگرام لانچ کریں گے تاکہ دیگر شہروں کے طلبہ بھی گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وی سی آن لائن پروگرام کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا کو آن لائن کلاسز لینے کے دوران درپیش مسائل اور شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کہا کہ جب کورونا کی وبا ملک میں داخل ہوئی تو ہمیں کلاسز کے منقطع ہونے کے حوالے سے تشویش لاحق ہوئی لیکن جیسے ہی صورتحال تبدیل ہوئی ہم نے فوری طور پر متبادل حل نکالا اور آن لائن کلاسز کا اجرا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد طلبہ کے سمسٹر کو ضائع کرنے سے بچانا تھا، ضرورت مند طلبہ کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے جامعہ کی جانب سے انٹر نیٹ پیکیجز کی قیمت ادا کی گئی اور وہ طلبہ جن کے پاس موبائل فون و دیگر اشیا موجود نہیں انہیں قرض کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ کسی بھی وجہ سے ان کی تعلیم میں رکاوٹ نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کلاس میں ایک طالب علم کو آن لائن ٹیکنیکل اسسٹنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ جو طلبہ بطور آن لائن ٹیکنیکل اسسٹنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ وی سی آن لائن پروگرام میں کئی طلبہ نے شرکت کی اور وائس چانسلر سے مختلف سوالات بھی کیے۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"