ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان : 12 جون : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ کے زیرانتظام ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2011 کے نتائج کااعلان آج بروز اتوار کردیا گیا۔
رزلٹ کا باضابطہ اعلان کنڑولر امتحانات لعل خان باز بنگش اور اسٹنٹ کنڑولر سردار حمید اللہ خان گنڈہ پور نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ رزلٹ گزٹ کل 13 جون بروز سوموار کو جاری کریں گا۔
تمام سرکاری طلبہ وطالبات کو ڈی ایم سی (رزلٹ کارڈ ) اپنے سکول سے ملے گا۔ جب کہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کو ڈی ایم سی ( رزلٹ کارڈ) اسی امتحانی مرکز سے ملیں گے جہاں سے انہوں نے امتحان دیا تھا۔
یار رہے ۔ کہ ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کی ویب سائٹ خراب ہے ۔ اور کافی عرصہ سے کام نہیں اس لئے اس سال بھی ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کے طلبہ وطالبات آن لائن رزلٹ معلوم نہیں کرسکیں گے ۔