PakStudy :Yours Study Matters

Public Service Commission In Pakistan => SPSC => Topic started by: sb on April 20, 2009, 07:43:54 AM

Title: پرائمری اسکول ٹیچرز کراچی کی بھرتی جمشید ٹاؤن میں موصول ساڑھے سات سو ایڈمٹ کارڈ
Post by: sb on April 20, 2009, 07:43:54 AM

 پرائمری اسکول ٹیچرز کراچی کی بھرتی جمشید ٹاؤن میں موصول ساڑھے سات سو ایڈمٹ کارڈ پر تصویر موجود نہیں
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے پرائمری اسکول ٹیچرز (میل و فیمیل) کی بھرتی کے لئے ایسے امیدواران جنہوں نے اب تک ایڈمٹ کارڈ وصول نہیں کئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ فوری طور پر ڈی ای او آفس کریم آباد سے وصول کر لیں کیونکہ ایڈمٹ کارڈ کے بغیر کسی کو ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسے امیدواروں جنہیں اب تک ایڈمٹ کارڈ نہیں ملے وہ ویب سائٹ (www.usindh.edu.pk) کا پرنٹ جس پر امیدوار کا نام موجود ہو، دو عدد فوٹو اور شناختی کارڈ کی ایک کاپی کے ساتھ ڈی ای او آفس کریم آباد سے 21 اپریل تک کلیم جمع کرا دیں۔ اس تاریخ کے بعد کوئی کلیم وصول نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی او فیمیل جمشید ٹاؤن کو ساڑھے 7 سو سے زائد ایسے ایڈمٹ کارڈ موصول ہوئے ہیں جن پر جے ایس ٹی امیدواروں کی تصاویر ہی نہیں ہیں۔ اے ڈی او فیمیل جمشید ٹاؤن نے جے ایس ٹی خواتین امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈ لینے کے لئے اپنے ہمراہ دو تصاویر بھی ساتھ لائیں۔
      شکریہ جنگ