Author Topic: پولیس گروپ كے لیے كم از كم جسمانی معیار  (Read 4608 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
جوتوں كے بغیر قد پولیس گروپ كے لیے كم از كم ٦٢٦١ ملی

میٹر ہے۔چھاتی پھیلانے كا رینج ١٥ ملی میٹر سے كم نہیں

ہونا چاہیے۔امیدوار كا وزن كلوگراموں میں كیا جائے گا اور اس

كی كوئی نسبت وزن میں شامل نہیں كی جائے گی۔

امیدوار كی آنكھوں كا امتحان اس طرح لیا جائے گا :سب

سے پہلے آنكھوں كا عام معائنہ كیا جائے گا اس بات كا اندازہ

لگایا جائے گا كہ آنكھوں میں كوئی غیر معمولی نقص تو

نہیں ۔

نظر كا امتحان اس طرح لیا جائے گا كہ دونوں آنكھوں كا

علیحدہ علیحدہ نزدیك اور دور كی نظر كا ٹیسٹ ہوگا

۔مختلف گروپس كے لیے نظر كا معیار الگ الگ ہے۔پولیس كے

لیے نظر كے تین معیار ہیں ۔اول دونوں آنكھوں كی نظر 6/6 ہو

اور كم از كم معیار یہ ہے كہ ایك آنكھ كی نظر 6/60-

 اور دوسری كی نظر 6/25ہونی چاہیے۔

دیگر میڈیكل ٹیسٹ

١۔   پیشاب كا ٹیسٹ لیا جائے گا ۔

٢۔   امیدواروںكے دونوں كانوں سے صیح سنائی دیتا

ہو اور اسے كانوں كی كوئی بیماری نہ ہو۔

٣۔   امیدوار كے بولنے میں ہكلاہٹ نہ ہو ۔

٤۔   امیدوار كے دانت ٹھیك ٹھاك اور تندرست حالت

میں ہونے چاہیے ایسے دانت جن میں سوراخ ہوں اگر انہیں

صیح طریقے سے بھروالیا گیا ہو تو ایسے دانت بھی صحت

مند تصور كیے جائیں گے ۔

٥۔   امیدوار كی چھاتی اچھی ساخت كی ہونی

چاہیئے ۔امیدوار كا دل اور پھیپھڑے صحت مند ہونے چاہییں۔

٦۔   امیدوار كے تمام اعضائ ہاتھ اور پائوں اچھی

ساخت كے اور پوری طرح نشونما پائے ہوئے ہونے چاہیئے

۔امیدوار كا كوئی عضو معمول سے چھوٹانہیں ہونا چاہیے

۔امیدوار كے تمام جوڑ درست ہونے چاہییں ۔

٧۔   امیدوار كبھی بھی كسی متعدی جلدی بیماری

میں مبتلا نہ رہا ہو ۔

٨۔   امیدوار كے بازو پر حفاظتی ٹیكوں كے واضح

نشانات ہونے چاہیے ۔

اگر كسی امیدوار كو سنٹرل میڈیكل بورڈ كیطرف سے ان

فٹ قرار دیا جاتا ہے تو ایسے امیدوار كو فیڈرل پبلك سروس

كمیشن ان فٹ قرار دے دیتا ہے اور اس كی اطلاع امیدوار كو

دے دی جاتی ہے اور اس اطلاع میں بیماری یا خرابی كی

تفصیل بھی دی جاتی ہے ۔جس كی وجہ سے امیدوار كو ان

فٹ قرار دیا گیا ہو ۔

امیدوار كو یہ حق حاصل ہوگا كہ وہ اس فیصلے كے خلاف ٤١

دن كے اندر فیڈرل پبلك سروس كمیشن كو نظر ثانی كے لیے

اپیل كرے۔حكومت كا یہ حق محفوظ ہے كہ وہ چاہے تو اس

اپیل كی بنیاد پر امیدوار كو فٹ قرار دے دے لیكن وہ اس بات

كی پابند نہیں كہ وہ دوبارہ طبی معائنے كے لیے میڈیكل بورڈ

تشكیل دے ۔اپیل بورڈ كے فیصلے كے خلاف مزید كوئی اپیل

نہیں كی جاسكتی ۔